انگلش چائے بناتے ہوئے ہمارے ہاتھوں الیکڑک کیٹل تباہ

انگلش چائے بناتے ہوئے ہمارے ہاتھوں الیکڑک کیٹل تباہ

(دینہ سے قرطبہ ہجرت کی داستان قسط ہفتم)

انگلش چائے بناتے ہوئے الیکٹرک کیٹل شہید
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لندن کی زیرزمین ٹرین کی سیر کرکے ہم نے لندن کا بیشتر علاقہ دیکھ لیا جن میں ساوتھ ہال کا سکھ آبادی کا علاقہ اور گرین اسٹریٹ پاکستانی اکثریت اور ڈالسٹن افریقی اکثریت کا علاقہ اور ایجویر روڈ عرب اکثریت کا علاقہ شامل تھے
صرف گوروں کی اکثریت کا علاقہ نہی دیکھ سیکھے کیوں کے ایسا علاقہ رہا ہی نہی جہاں غیر ملکیوں کی کثیر تعداد نہ ہو بعض دفعہ ایسے لگتا ہے کہ گورے کسی دوسرے ملک سے
سیاحت کےلئے آئے ہیں دو چار دانے،

جس بلاک میں ہم رہائش پذیر تھے اسکے بلڈنگ کے نیچے ایک جنرل سٹور تھا جو کہ میرپور کشمیر سے تعلق رکھنے والے کا تھا ہمارا معمول رہا کہ دن کے وقت اس سے جنگ اردو اخبار جو لندن سے ہی شائع ہوتی تھی لے کر مطالعہ کر کے پاکستان کے حالات سے باخبر ہوتے 1996 تک انٹرنیٹ اتنا عام نہی ہوا تھا اور نہ اس قدر پرائیوٹ چینل عام ہوئے تھے اسلئے واحد زریعہ اخبار ہی تھا
جنرل اسٹور کے ایک ورکر کچھ دن کےلئے چھٹی پر گئے تو وہاں کے انچارج جو ماموں کے دوست تھے نے ہمیں کچھ دن کےلئے کام کی آفر کی کام صرف واچ میں کا تھا کہ اسٹور میں ایک کونے میں بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر گاہکوں کو دیکھتے رہنا ہے تاکہ گاہکوں کو معلوم ہوتا رہا کہ ہم ان کو دیکھ رہے ہیں اور وہ چوری سے بعض رہیں،
سردی کی وجہ سے لندن میں دن کو کئی بار انگلش چائے پی جاتی ہے جو کہ الیکڑک کیٹل میں پانی گرم کر کے بنائی جاتی ہے کام کے دوسرے دن کونٹر انچارج نے ہم سے کہا کہ جاو اپنے لئے اور میرے لئے چائے بناو لاو پیچھے اسٹور میں سب سامان پڑا ہے
ہم نے کیٹیل کا سوئچ آن کیا اور پانی ڈال کر اس کے اندر چائے کے بیگ اور دو تین چمچ چینی ڈال کر بٹن آن کر دی کچھ دیر کے بعد کیٹل خود ہی بند ہوگئی ہم نے بارہا کوشش کی آن ہو جائے مگر تمام کوششیں ناکام
ہم نے کاوئنٹر انچارج سے کہا کہ بھائی کیٹل دو تین منٹ چل کے بند ہوگئی ہے دوبارہ آن نہی ہو رہی
اس نے آکر کیٹل کا ڈھکن اٹھا کر اندر دیکھا اور مجھ سے پوچھا کہ یہ اندر کیا ہے میں نے معصومیت سے جواب دیا چینی اور پتی
وہ ہنسنے لگ پڑا اور اس نے بتایا کہ کیٹل کے اندر صرف پانی گرم کرتے ہیں باقی چیزیں کپ کے اندر ڈالا کرتے ہیں
یوں ہم نے لندن میں پہلی بار انگلش چائے ایک الیکٹرک کیٹل شہید کرکے سیکھی

img_0805

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *