عیسائی فرقوں کی ہم پر تبلیغ کی داستاں

عیسائی فرقوں کی ہم پر تبلیغ کی داستاں

دینہ سے قرطبہ ہجرت کی داستاں قسط تینتیس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرا عیسائی فرقہ جس کے مبلغین سے ہمارا مکالمہ ہوا اس فرقہ کے اسپین میں ماننے والے بہت کم ہیں اس کے مبلغین اکثر و بیشتر نوجوان طالبعلم ہوتے ہیں جو کالی پینٹ اور سفید شرٹ میں ملبوس ہوتے ہیں اور یہ امریکہ سے تبلیغی دوروں پر اسپین آتے تھے عموما یہ دروازے پر ہی پفلٹ دے کر اپنا ایک دومنٹ کا مدعا بیان کرتے تھے ایک دفعہ ہم نے گھر کے اندر آنے کا کہا تاکہ ان سے زرا تفصیلی تعارف ہو جائے
اس فرقہ کو مارمون کہا جاتا ہے ان کا ایمان یہ ہے کہ ہر دور میں ایک پیغمر موجود ہوتا ہے جو حضرت عیسی علیہ اسلام ہی کی تعلیمات کو لوگوں پہنچاتا ہے بائبل کے ساتھ ان بعد کے پیغیمبروں کے اقوال پر مبنی کتاب بھی ان کے لئے مقدس ہے جس سے راہنمائی لیتے ہیں
یہ نوجوان اسپینش ہماری طرح واجبی بولتے تھے اسلئے گفگتو انگلش میں ہوئی
میں نے ان سے انکے موجودہ پیغمبر کا پوچھا جو انہوں نے جوزف یا اس جیسا کوئی نام بتایا جو فلوریڈا میں رہائش پذیر ہے
ان کے بقول اگر ہم نیک اعمال کریں گے تو اگلے جہاں ہم اپنی دنیا کے رب ہوں گے ہماری مرضی سے دنیا چلے گی
میں نے ان سے پوچھا کہ دنیا کے چھ ارب لوگ ہیں اسکا مطلب چھ ارب نئی دنیائیں آباد ہوں گی ؟
تو ان کا جواب تھا بلکل ایسا ہی ہوگا اگر اچھے عمل ہوں گے تو ہم اپنے دنیا کہ خدا بن جائیں گے ۔

اسپین میں مسلمانوں کی تبلیغی جماعت کی مانند تبلیغ کے لئے باہر نکلنے کی طرز پر یہودہ کے گواہ Java’s witness کےنام سے کام کر رہا ہے عموما ہفتہ کہ روز ان سے وابستہ بوڑھے بوڑھیاں گھروں پر دستک دے کر اپنا لڑیچر تقسیم کرتے ہیں
ایک دفعہ ایک خاتون کہنی لگی تم کونسی زبان آسانی سے پڑھ لیتے ہو ہم نے اردو کا نام لیا اسنے کہا اگلی بار وہ اردو میں لیفلٹ لے کر آئے گی اور چند لیف لٹ لائی
کچھ عرصہ بعد ایک نئی ٹیم دو بوڑھی خواتین پر مشتمل دروازہ پر آئی عموما دروازہ پر ہی لیفلٹ لےکر جان چڑا لی جاتی تھی ایک دفعہ ہم نے ان کو کہا آئیے گھر میں بیٹھ کر بات کرتے ہیں
میں نے ان سے سوال کیا کہ عیسائیت کے کئی فرقے ہیں کونسا والا اصلی درست ہے ؟
اس نے فورا بائیبل کی ایک آیت کا ترجمہ پیش کیا کہ رب فرماتا ہے کہ وہ عیسی علیہ اسلام کے پیغام کو دنیا کے ہر کونے میں پہنچائے گا اور ہمارا گروہ ہیودہ کی گواہی اس پیشن گوئی پر عمل کر رہے ہیں دنیا کے دو سو ممالک میں کئی زبانوں میں لڑیچر چھپ رہا ہے
اور یہی ہماری سچائی کی نشانی ہے کہ دنیا کی سو سے زیادہ زبان میں ہمارا لٹریچر پبلش ہوتا ہے
میں نے ان خاتون سے کہا کہ ہر فرقہ کے پاس ایسے دعوی ہیں وہ کہنے لگی آپ کو سب کا مطالعہ کر کے سچائی کی تلاش کرنی چائیے
ہم نے اس سے کہا آیا اسلام کے متعلق کوئی کتاب اس نے مطالعہ کیا ہے ؟ اس نے نفی میں جواب دیا ہم نے اس سے کہا کہ جب سچائی کےلئے سب کا مطالعہ کرنا چائیے تو آپ نے تو اسلام کا مطالعہ ہی نہی کیا آپ یہودہ کے گواہ گروہ کو ہی سچ کیسے تسلیم کر رہی ہیں آپ کوچائیے کہ اسلام کا بھی ایک مطالعہ کریں اس نے وعدہ کیا کہ وہ ضرور مطالعہ کرئے گی

img_1079

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *